بی جے پی کی تائید سے تلنگانہ بل کی منظوری

کریم نگر۔/12 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی جے پی کے ریاستی نائب صدر گجیلا رام کرشنا ریڈی نے کہا کہ ایک ذمہ دار عہدہ پر فائز رہ کر غیر ذمہ دارانہ اور گمراہ کن بیان دینا مرکزی وزیر جئے رام رمیش کے شایان شان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جئے رام رمیش کے گمراہ کن بیان کی سخت مذمت کرتی ہے۔ کریم نگر کے مقامی بی جے پی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں میں بی جے پی کی تائید کے بغیر تلنگانہ بل کی منظوری ہوئی ہے؟۔ گجیلا رام کرشنا ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ عوام سے بی جے پی نے جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق تلنگانہ بل کی منظوری کی تائید کی گئی تھی۔ تلنگانہ ریاست کا قیام یہاں کے عوام اور نوجوانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا قیام ان شہیدوں کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ مسئلہ پر انتہائی نچلی سطح کی سیاست کرنے والے کانگریسیوں کی بی جے پی پر تنقید انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ جئے رام رمیش کے بیانات کے ذریعہ ان کی سوجھ بوجھ کا عوام کو بخوبی علم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ اب یہ انہی کے خیال کے مطابق ہم انہیں ایک بار اور غور کرنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں۔ ایک اور بی جے پی قائد ایڈ ویلی وجیندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام بی جے پی کی جانب نہایت امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ اور عوام نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی مستحکم حکومت کے خواہشمند ہیں اور بھاری تعداد میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان بی جے پی میں شریک ہورہے ہیں۔انہوں نے ملک میں نریندر مودی وزیر اعظم کے عہدہ پر ہوں گے۔انہوں نے پیش قیاسی کی کہ بی جے پی کی حکومت ہوگی یہ یقین ہوچکا ہے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جنہیں پارٹی کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں شامل کیا گیا۔