بی جے پی کیلئے مشکلات : اتراکھنڈکی حکمراں پارٹی کے 2قائدین انتخابات سے دستبردار

دہرہ دون۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے بڑے قائدین بھگت سنگھ کوشیاری اور بھون چندرا کھنڈوری کی جانب سے انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے سے اتراکھنڈ میں بی جے پی کیلئے لوک سبھا کی 5 نشستوں پر واپسی بہت ہی مشکل نظر آتی ہے۔ کھنڈوری نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں پوری سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے خرابی صحت کی بناء انتخابات میں حصہ لینے میں معذوری کا اظہار کیا ہے تاہم سابق میجر جنرل کھنڈوری کا یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انہیں شعبہ دفاع کی پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدرنشین سے برخاست کردیا گیا۔