نئی دہلی ، 12 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آج کہا کہ بی جے پی کیلئے ’’خطرہ کی گھنٹی بچ گئی ہے‘‘ اور اشارہ دیا کہ پارٹی 2019ء کے چناؤ میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے اپوزیشن پارٹیوں کے عظیم اتحاد میں شامل ہوسکتی ہے۔ کانگریس مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے ایک روز بعد سینئر ایس پی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اگر کانگریس اُن کی پارٹی سے زیادہ بہتر تال میل کا مظاہرہ کرتی تو انتخابی نتائج دونوں پارٹیوں کیلئے مختلف اور بہتر ہوسکتے تھے۔