بی جے پی کو روکنے کیلئے ترنمول سے اتحاد نہیں ہوگا :برندا کرت

دھنباد 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن برندا کرت نے آج مغربی بنگال میں بی جے پی کو روکنے کیلئے سیکولرازم کے نام پر ترنمول کانگریس کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت کی تبدیلی کیلئے قومی سطح پر بھی ترنمول سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا ۔ ممتابنرجی اپنی حکمرانی کا اعتبار کھو چکی ہیں۔واضح رہے کہ ترنمول نے ایسے اتحاد میں شامل ہونے کا اشارہ دیا تھا