بی جے پی کو ذات پات اور مذہبی خطوط پرتقسیم میں یقین نہیں

نئی دہلی 4 جون (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج کہا کہ اسے ذات پات اور مذہبی خطوط پر پارٹی کارکنوں کی تقسیم میں یقین نہیں ہے اور وزیر اعظم مودی کی زیر قیادت حکومت غیر جانبدارانہ طور پر کام کرکے اس وہم کو غلط ثابت کرچکی ہے ۔ مودی کی حکومت اقلیتوں کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوگی یہ پروپگنڈہ اپنے عمل سے مودی حکومت نے غلط ثابت کردیا ہے۔