بی جے پی کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں :سی پی ایم

جے پور، یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے راجستھان سکریٹری منڈل نے ریاست میں ہونے والے اجمیر اور الور پارلیمانی حلقوں اور مانڈل گڑھ اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تینوں سیٹوں پر ہوئی بی جے پی کی شرمناک اور زبردست شکست کے لیے حکمران وسندھرا حکومت کی مزدور ، کسانوں اور عوام مخالف پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔سی پی ایم نے کہا ہے کہ ان کے نتائج میں ریاست کے عوام نے واضح مینڈیٹ دیا ہے اور بی جے پی حکومت کرنے کا اخلاقی حق کھو چکی ہے ۔پارٹی کے ریاستی سکریٹری امرارام، سیٹو کے ریاستی صدر رویندر شکلا اور سکریٹری جنرل وي ایس رانا اور کسان سبھا کے ریاستی صدر کامریڈ پیمارام نے مرکزی وزیر خزانہ کی طرف سے لوک سبھا میں پیش سال18۔ 2018 کے بجٹ کو سرمایہ داروں کے حق میں بتاتے ہوئے بجٹ اعلانات کو انتخابی جملے بازی کا محض پلندہ ر قرار دیا ہے۔