نئی دہلی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس کے اِس دعوے کی اہمیت کم کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تائید کرنے والے ارکان کی ضروری تعداد موجود ہے اور نہ وہ اِس تحریک کو منظور کروانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ بی جے پی نے اعتماد ظاہر کیاکہ وہ اپوزیشن کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی۔ دریں اثناء سیلم (ٹاملناڈو) سے موصولہ اطلاع کے بموجب اُس نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔