بی جے پی کارکن کو اُسکے بھتیجے نے گولی ماردی

بہرائچ (یوپی) ۔ یکم اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے مطابق یوپی کے روپئے دیہا علاقہ کے باباگنج دیہات میں حکمراں بی جے پی کے بوتھ لیول آفیسر ویریندر مشرا کو پیسوں کے لین دین کے معاملہ میں اُس کے بھتیجے پرویش کمار نے کل رات گولی مارکر ہلاک کردیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر سبھا رائے کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ۔