نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کارکنو ںاور چند وکلاء کے درمیان پارٹی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار کرن بیدی کے دفتر کے روبرو جھڑپ آج عدالت میں پہنچ گئی جس نے دہلی پولیس کو اس کی تحقیقات کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سنیل بنیوال نے متعلقہ اے سی پی کو ہدایت دی کہ اس معاملہ کا جائزہ لیں اور 5 فبروری تک رپورٹ پیش کریں۔