بی جے پی پر ووٹ خریدنے کی کوشش کا الزام : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ دہلی انتخابات میں ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پارٹی لیڈر اشوتوش نے کہا کہ بی جے پی رائے دہندوں میں شراب اور رقومات تقسیم کر رہی ہے ۔ ہمیں یہ اطلاع ہے کہ رقم ‘ شراب اور نان ویج غذائیں رائے دہندوں میں تقسیم کی گئیں اور غریب عوام کے ووٹر شناختی کارڈز زبردستی حاصل کئے جا رہے ہیں۔