بی جے پی پر عوام دشمن پالیسیاں اختیار کرنے سی پی آئی کا الزام

نئی دہلی ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج مرکز کی حکمراں پارٹی بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ پارٹی عوام دشمن پالیسیاں اختیار کرتے ہوئے غیرمعلنہ حکمت عملی پر کاربند ہے۔ عوام کا ذہن دوسری جانب مبذول کرانے کیلئے وہ فرقہ وارانہ مسائل پیدا کررہی ہے۔ سی پی آئی کے نیشنل سکریٹری ڈی راجہ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی یہ خفیہ کوشش ہیکہ ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کو تقویت دے کر ہمارے سیکولر جمہوری نظام کو درہم برہم کردے۔ گھر واپسی پروگرام پر بھی ڈی راجہ نے تنقید کی۔