بی جے پی پر حوالہ کی ذمہ داری کا ممتابنرجی کا الزام

اشوک نگر (مغربی بنگال)۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی حوالہ کا راستہ رقوم کی منتقلی کیلئے اختیار کررہی ہے تاکہ یہ پیسے رائے دہندوں میں تقسیم کئے جاسکیں۔ نفاذ قانون محکمہ نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ رقم زیڈ پلس صیانتی انتظامات کے تحت منتقل کی جارہی ہے اور حوالہ کے ذریعہ اسے عوام تک پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترنمول کانگریس اس طریقہ کار کی تائید نہیں کرسکتی۔ تاہم بی جے پی نے ممتابنرجی کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ بھارتی گھوش آئی پی ایس عہدیدار نے جو مغربی مدناپور ضلع سے امیدوار ہیں، اس بات کی پرزور تردید کردی،