بریلی۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اپناول لیڈر اور مرکزی وزیر انوپریا پٹیل نے کہا کہ حلیف پارٹی بی جے پی اور ان کی پارٹی کے ساتھ بعض اختلافات پائے جاتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے وہ اپنے بل پر فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔ اپنادل اترپردیش میں بی جے پی کی اہم حلیف پارٹی ہے۔ اس نے 2014ء کے عام انتخابات میں مرزا پور اور پرتاپ گرھ کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ انوپریا پٹیل نے کہا کہ اپنادل اور بی جے پی کے درمیان بعض اختلافات ہیں ہم ان مسائل کی یکسوئی کے لیے 20 فروری تک کا وقت دیا تھا لیکن بی جے پی کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ لہٰذا اپنا دل آئندہ انتخابات سے قبل اپنے بل پر فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔ بی جے پی کو اپنے حلیف پارٹیوں کا خیال نہیں ہے۔