منگلور، 08 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدربی ایس یدی یورپا نے جمعرات کو یہاں کہا کہ ریاست میں جنتا دل (سیکولر) – کانگریس اتحاد حکومت کی جانب سے 10 نومبر کو 19 ویں صدی کے جنگی سورما ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کا جشن منانے کی مخالفت میں 09نومبر کو پارٹی زبردست احتجاج کرے گی۔ مسٹر یدی یورپا نے کہا کہ اتحاد کی حکومت کا یہ انعقاد لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔انہوں نے یہاں باجپے ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا، "ہم ٹیپو جینتی کی تقریب کی مخالفت کرتے ہیں۔ لوگوں کے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کو اسے منانا نہیں چاہئے ۔ ٹیپو جینتی منانے کے پیچھے حکومت کا ارادہ مسلم فرقے کو محض مطمئن کرنا ہے ۔ "بی جے پی لیڈر سبریمالا رتھ یاترا میں حصہ لینے کے لئے بندرگاہی شہر میں آئے ہیں۔