بی جے پی و عام آدمی پارٹی کی سیاست ‘ گنجوں کو کنگا فروخت کرنے کے مترادف : راہول گاندھی کا ریمارک

نئی دہلی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن بی جے پی اور نئی جماعت عام آدمی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ یہ جماعتیں عوام سے ایسے جھوٹے وعدے کر رہی ہیں جو گنجوں کو کنگا فروخت کرنے اور ان کے بال بنانے کا وعدہ کرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کچھ بھی کہہ سکتی ہیں۔ ان کی مارکٹنگ بہت اچھی ہیں۔ وہ ہر کوشش کرتی ہیں۔ یہ لوگ گنجوں کے بال بنا رہے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ان کی باتوں میں نے آئیں۔ راہول اے آئی سی سی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔