جسدن۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار بی جے پی اور اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے درمیان وقار کی علامت گجرات کے جسدن اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے نتیجے کا کل اعلان ہوگا۔گزشتہ 20 دسمبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں 23ئ71 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ 9 دسمبر 2017 کو ہوئے گزشتہ انتخابات میں یہاں 44ئ73 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔وزیراعلی وجے روپانی کے آبائی ضلع راجکوٹ کے اس حلقہ کے الیکشن افسر امت ایچ چودھری نے آج یو این آئی کو بتایا کہ یہاں ماڈل اسکول میں کل صبح آٹھ بجے سے گنتی شروع ہوگی۔ گنتی کے 19 راؤنڈ ہوں گے ۔ دوپہرے ساڑھے 12 بجے تک نتیجے آنے کی امید ہے ۔جسدن میں بی جے پی کے امیدوار اور ریاستی حکومت کے وزیر کنور جی باولیا اور کانگریس کے اوسر ناکیا سمیت مجموعی طور سے آٹھ امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں تیں رجسٹرڈ پارٹیوں اور اتنے ہی آزاد امیدوار ہیں۔ یہاں 232616 ووٹروں کے لئے مجموعی طور سے 159 جگہوں پر 265 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جن میں سے 72 حساس تھے ۔واضح رہے کہ یہ ضمنی انتخابات اس حلقہ پر پانچ مرتبہ منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی کانگریس کے سابق لیڈر کنورجی باولیا کے گزشتہ جولائی میں پارٹی اور اس حلقہ سے استعفی کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ سے ہورہا ہے ۔ وہ اس مرتبہ بی جے پی سے امیدوار ہیں۔یہ مقابلہ بی جے پی امیدوار مسٹر باولیا ور ان کے سیاسی شاگرد مسٹر ناکیا کے درمیان ہے ۔ان دونوں امیدواروں کا تعلق اس سیٹ پر سب سے زیادہ آبادی والے کولی ذات سے ہے ۔گزشتہ انتخابات میں کانگریس امیدوار کے طور پر مسٹر باولیا نے اس وقت کے بی جے پی امیدوار بھرت بوگھرا کو 9277 ووٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔