نئی دہلی ۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوتھ کانگریس نے آج سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کئے تاکہ تنازعہ میں ملوث سینئر بی جے پی قائدین کی برطرفی کے مطالبہ میں شدیت پیدا کی جائے ۔ یوتھ کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اس سلسلے میں عوامی جذبات کا احترام کرنا چاہئیے ۔ یوتھ کانگریس کے ارکان نے اپنے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر ، نقابیں پہن کر اور علامتی طور پر بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے سمترا مہاجن اسپیکر لوک سبھا ّے بھی مطالبہ کیا کہ 25 کانگریس ارکان پارلیمنٹ کی معطلی برقرار کردیں ۔ سمترا مہاجن نے /3 اگست کو کانگریس ارکان پارلیمنٹ کو کارروائی میں خلل اندازی پر معطل کردیا ہے ۔