نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایک غیر معمولی احتجاج کریت ہوئے پانچ مرکزی وزراء آج پارلیمنٹ کی عمارت میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے روبرو گیت گانے لگے اور دعاء کی کہ کانگریس ارکان کو ’’نیک عقل‘‘ آجائے جنہوں نے سادھوی نرنجن جیوتی کے تبصرے کے مسئلہ پر راجیہ سبھا کی کارروائی مفلوم کردی ہے۔ ان مرکزی وزیر میں سدا نند گوڈا ،اننت کمار ،تاور چند گہلوٹ، رام ولاس پاسوان اور مختار عباس نقوی کے علاوہ پارٹی ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔جنہوں نے گاندھی جی کی پسندیدہ ’’رام دُھن‘‘ گیت گایا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور مختار عباس نبوی نے کہا کہ ہم یہاں گاندھی جی کے سامنے احتجاجی کانگریس اور اپوزیشن ارکان کو نیک عقل آجانے کی دعاء کرنے جمع ہوئے ہیںاور امید کرتے ہیں کہ انہیں نیک عقل آجائے گی۔ نقوی نے کہا کہ یہ کانگریس کے تکبر کی انتہاء ہے کہ وہ پہلے تو وزیر اعظم سے اس مسئلہ پر خطاب کی خواہش کررہے تھے اور جب انہوں نے ایسا کیا ہے تو وہ ایوان بالا کی کارروائی میں مسلسل رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔