بی جے پی ورکر کے قتل کے سلسلہ میں تین افراد گرفتار

امیٹھی ( یو پی ) 27 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے امیٹھی ضلع میں ایک بی جے پی ورکر کے قتل کے سلسلہ میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ قتل دو دن قبل ہوا تھا ۔ ڈی جی پی جی پی سنگھ نے کہا کہ متوفی سریندر سنگھ اور ایک ملزم کے والد کے درمیان مقامی سطح کی سیاسی مخاصمت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سات کے منجملہ تین افراد کا اس واقعہ سے تعلق دکھائی دیتا ہے ۔ امیٹھی کے ایس پی راجیش کمار نے کہا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی رامچندر ‘ دھرم ناتھ اور نسیم کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔