ممبئی ، 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شیوشینا نے آج اپنی حلیف بی جے پی کو مہاراشٹرا میں کسان قرض معافی فیصلے کا کریڈٹ ہتھیا لینے کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی کاوشوں کو اپنے سر باندھ لینا اب سیاسی نظریہ کا حصہ بن چکا ہے۔ سینا نے کسانوں کے مسئلہ پر اپنی بڑی پارٹنر بی جے پی کو اکثر توجہ دلائی اور حکومت سے اُن کے قرض معاف کردینے کی اپیلیں کی تھیں۔ سینا نے پارٹی ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں کہا کہ آج کل سیاست نفع و نقصان کو ذہن میں رکھ کر چلائی جارہی ہے۔ اسکیمات عوام کو الجھن میں مبتلا کرنے کیلئے شروع کئے جارہے ہیں۔