اورنگ آباد /10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج کہاکہ بی جے پی نے رام مندر مسئلہ کو ہرگز فراموش نہیں کیا ہے۔ مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے والی اوما بھارتی نے کہا کہ ان کی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی اور عوام واحد جماعتی پارٹی کو اقتدار پر دیکھنا چاہتے ہیں۔