بی جے پی نے تہذیب و پروٹوکول فراموش کردیئے

ممبئی ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعلی مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بی جے پی سے بہت زیادہ خفا ہیں ۔ ان کا خفا ہونا بجا بھی معلوم ہوتا ہے کیوں کہ جب سے بی جے پی مرکز میں اقتدار پر آئی ہے پارٹی کے تمام لیڈرس ہوا میں اُڑ رہے ہیں اور ادب ، تہذیب اور پروٹوکول سب کچھ فراموش کرچکے ہیں ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ این ڈی اے حکومت سے وابستہ وزراء ، ایم پیز ، ایم ایل ایز سب کے سب اپنی اوقات بھول چکے ہیں ۔ وہ یہ بھی بھول چکے ہیں کہ اقتدار چاہے کسی بھی پارٹی کا ہو ۔ وہ ہمیشہ برقرار نہیں رہتا ۔ اقتدار ایک دھوپ چھاؤں ہے ۔ عقل مند لیڈر وہی ہے جو اقتدار ملنے کے بعد منکسر المزاج ہوجاتا ہے اور جن کو کامیابی ہضم نہیں ہوتی وہ یا تو سیاسی دست و قے کے یا پھر قبض کے شکار ہوجاتے ہیں ۔۔