بی جے پی میں میرے والد کا احترام نہیں کیا گیا : سوناکشی

ممبئی ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے بی جے پی کے ناراض رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کی ملاقات اور عنقریب اس پارٹی میں شمولیت کی اطلاع کے درمیان ان (سنہا) کی دختر سوناکشی نے کہا کہ وہ بہت پہلے ہی بی جے پی سے دلبرداشتہ اور بیزار ہوچکے تھے کیونکہ انہیں وہ احترام نہیں ملا جس کے وہ مستحق ہیں ۔ سوناکشی نے کہا کہ کانگریس میں شمولیت اُن کا فیصلہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس پارٹی میں بہتر طورپر کام کرسکیں گے ۔