بی جے پی میں تنظیمی تبدیلیوں پر راج ناتھ سنگھ غور کرینگے

نئی دہلی 24 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ کل پارٹی عہدیداروں کا اجلاس منعقد کرینگے جس میں پارٹی میں تنظیمی تبدیلیوں پر غور کیا جائیگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ پارٹی قائدین اور وزرا کا اجلاس ہوگا جس میں تنظیمی تبدیلیوں پر غور کیا جائیگا ۔ پارٹی اجلاس میں دہلی کیلئے بھی ایک حکمت عملی تیار کرنا چاہتی ہے تاکہ وہاں حکومت تشکیل دی جاسکے ۔