وڈوڈرا ( احمدآباد ) ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) تین سینئر بی جے پی لیجسلیٹرس جو ضلع وڈوڈرا سے تعلق رکھتے ہیں چہارشنبہ کو ریاستی حکومت کے خلاف کھلے طور پر سامنے آئے ۔ مذکورہ لیجسلیٹرس نے دعویٰ کیا کہ اُن کا ساتھ اور حمایت دینے کیلئے مزید کئی لیجسلیٹرس موجود ہیں ۔ ان تین لیجسلیٹرس نے اپنی ناراضگی کا اظہار چیف منسٹر ’’ وجئے روپانی ‘‘ کے چھ دن کے ٹور پر روانہ ہونے کے بعد کیا ۔ اُن کی شکایت یہ تھی کہ کئی ریاستی وزراء اور بیورو کریسی اُن کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اور عوامی نمائندوں کو ٹال دیا جارہا ہے ۔ مذکورہ تین لیجسلیٹرس مدھو سریواستو حلقہ وگھوڈیا سے 6 مرتبہ منتخبہ ‘ یوگیش پٹیل منجل پور سے اور کیتن انعامدار ساولی سے ہیں ۔ مذکورہ لیجسلیٹرس نے کہا کہ ’’ ابھی ہم صرف تین ہیں لیکن کل ( یعنی مستقبل میں ) 13یا 23ہوں گے ۔ ہم تین ہیں برہما ‘ وشنو اور مہیش متحد ہوگئے ہیں ‘ اب کچھ بھی ہوسکتا ہے سریواستو نے یہ بات کہی ۔ سریواستو نے رپورٹرس سے کہا کہ ’’ جب سے حکومت نے چھ ماہ قبل ذمہ داری لیا ہے ‘ بیورو کریٹس کا ریاست میں کام کرنے کا انداز بدل گیا ہے ‘ وہ اپنی مرضی کے موافق کام کرتے ہیں ۔ جب ہم ان سے ملنے جاتے ہیں جو ان ہی کی جانب سے ’’ منگل ‘‘ مقرر کیا گیا وہ وہاں پر موجود نہیں ہوتے ۔ سریواستو کی بات پر پٹیل اورانعامدار نے رضامندی میں سر ہلایا ۔سریواستو کی بات پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے یوگیش پٹیل نے کہاکہ ہمارا مطالبہ صرف یہ ہیکہ ہمیں ووٹ دینے والوں کے مسائل کو مناسب فورم کے تحت حل کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہورہا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا چیف منسٹر سے اس بات کیلئے نمائندگی کی گئی ہے ‘ سریواستو نے کہا کہ ہم وہاں اپنی باری کا انتظار کرنے لائین میں نہیں ٹھہریں گے جبکہ ان کے اطراف کے عہدیدار ان سے ملنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے ترجمان بی جے پی بھرت پانڈیا نے کہا کہ ان تینوں لیجسلیٹرس کو پارٹی چیف امیت شاہ نے شخصی ملاقات کیلئے طلب کیا اور کہا کہ اپنی تکالیف ‘ مسائل ‘ تجاویز مناسب فورم پر رکھی جانی چاہیئے ۔