نئی دہلی 29مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اشوک کمار دوہرے آج کانگریس میں شامل ہوگئے اور پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے کے فوراَ بعد کانگریس نے اترپردیش کے اٹاوہ(ریزرو) لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بھی اعلان کردیا۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے دوہرے کو صبح کانگریس میں شامل کیا۔ مسٹر گاندھی نے پارٹی کے انتخابی نشان والی شال پہنا کران کا خیرمقدم کیا ۔ اس دوران پارٹی کے مغربی اترپردیش کے انچارج جیوترادتیہ سندھیا اور کئی رہنما بھی موجود تھے ۔مسٹر دوہرے گذشتہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر اٹاوہ سیٹ سے منتخب ہوئے تھے ۔