نئی دہلی ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج دعویٰ کیا کہ جبری تبدیلی مذہب کا مسئلہ بی جے پی کی ’’توجہ ہٹانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ‘‘ہے جبکہ اس نے زعفرانی جماعت پر حکمرانی کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹا دینے کی کوشش میں ملوث ہونے پر تنقید کی۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا کا حکومت کے خلاف الزام ایسے روز سامنے آیا جبکہ راجیہ سبھا کی کارروائی مفلوج ہوکر رہ گئی کیونکہ متحدہ اپوزیشن نے تبدیلی مذہب پر ہنگامہ کیا اور وزیراعظم سے تیقن کا مطالبہ کیا کہ اس طرح کی حرکتوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔