بی جے پی مذہبی خطوط پر مبنی سیاست میں ملوث : اکھیلیش

قنوج۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی مذہبی خطوط پر مبنی سیاست میں ملوث ہوتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ اکھیلیش یادو نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ بی جے پی نے ’’لو جہاد‘‘ اور ’’جبری مذہبی تبدیلی‘‘ کا مسئلہ اٹھایا لیکن ریاست کے عوام اس سے گمراہ نہیں ہوئے۔ اکھیلیش نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کے عہد کی پابند ہے اور ریاست کی ترقی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔