بی جے پی لیڈر کی موٹر سائیکل سے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد

ساگر 26اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں ساگر شہر کے کینٹ تھانہ علاقہ میں گاڑی چیکنگ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو لیڈروں کی دوپہیہ گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کئے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کل کینٹ تھانہ علاقہ میں گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی اسی دوران بی جے پی کے صدر منڈل کے صدر شیام سندر مشر اور ان کے دوست سنیل چوکسے دوپہیہ گاڑی سے کہیں جارہے تھے ۔ پولیس نے ان کی گاڑی روکی اور تلاشی کے دوران ڈیڑھ لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے ۔