بی جے پی لیڈر قتل کیس، ڈاکٹر کے خلاف نوٹس

مظفر نگر 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ صحت نے ایک ڈاکٹر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے کہ اس نے بی جے پی کے مقامی لیڈر اوم ابر سنگھ کے قتل میں ملزم کو مبینہ پناہ دیا تھا۔ ڈاکٹر کی گرفتاری کے بعد ان کے دواخانہ کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور ان کا لائسنس منسوخ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر رام کمار کو یہ نوٹس کل شام جاری کی گئی کیوں کہ اُنھوں نے قاتل کوپناہ دی تھی۔ پولیس عہدیدار اور مہیش مترا کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکٹرس رام کمار، اریب کٹپال خانگی دواخانہ کے مالک اور اس کے منیجر کرشن کمار کو جمعرات کے دن ہی گرفتار کیا گیا تھا۔