کلکتہ22اکتوبر ( یو این آئی)بی جے پی لیڈ ر مکل رائے جو ایک سال قبل تک وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی تھے اور ترنمول کانگریس میں دوسری پوزیشن پر تھے کے قریبی معاون سرجیت مہتو اور راجو سرکار کو کلکتہ پولس نے دہلی سے گرفتار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ان دونوں افراد کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے اس کی صحیح وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔تاہم کلکتہ پولس ہیڈ کوارٹر لال بازار کے مطابق ان دونوں کو مالی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے ۔اس سے قبل دسمبر سرجیت مہتو کے بھائی سبھاجیت مہتو کو بنگال پولس نے گرفتار کیا ہے ۔انہیں اسمگلنگ معاملے میں گرفتار کیا تھا ۔یہ گرفتاری مکل رائے کے ترنمول کانگریس چھوڑنے کے فوری بعد عمل میں آئی تھی ۔بی جے پی لیڈر مکل رائے نے کہا ہے کہ یہ پورے معاملات ریاستی حکومت کی جانب سے بدلے کی کارروائی کا نتیجہ ہے اور اس کے ذریعہ ان کی شخصیت کو مجروح کرنے کی کوشش ہے تاہم انہیں کامیابی نہیں ملے گی ۔