ممبئی ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد مہاراشٹرا کے وزیرفینانس سدھیر منگنٹی وار نے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ عنقریب ریاستی کابینہ میں ردوبدل کی افواہیں گرم ہیں۔ علاوہ ازیں مخلوط حکومت میں شریک بی جے پی اور شیوسینا کے تعلقات میں سخت کشیدگی ہے۔
عآپ کی افطار پارٹی میں نجیب ، ڈکشٹ اور گپتا غیرحاضر
نئی دہلی۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ ، سابق چیف منسٹر شیلاڈکشٹ اور قائد اپوزیشن وجیندر گپتا نے آج عآپ حکومت کی افطار پارٹی میں شرکت نہیں کی۔ واحد اہم شخصیت جو اس پارٹی میں نظر آئے نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری تھے۔ اس افطار پارٹی کا اہتمام چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کیا تھا۔