بی جے پی قائد نے وڈوڈرا میں لوک گلوکار پر نوٹ برسائے

وڈوڈرا ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ویڈیو کلپ جس میں ایک بی جے پی قائد کو ایک لوک گلوکار پر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کی موجودگی میں ہرنی کے علاقہ میں گنیش تہوار کے دوران نوٹ برساتے دیکھا گیا۔ وڈوڈرا کے ضلع صدر بی جے پی ستیش پٹیل نے تاہم کہا کہ انہوں نے نوٹ نہیں برسائے۔ ویڈیو کلپ میں انہیں 10 روپئے کے نوٹ نامور لوک گلوکار کیرتی دن گڑھوی پر برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ودودھرا کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رنجن بھٹ بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کا انعقاد مہانکالی یوتھ منڈل پر 20 ستمبر کو کیا گیا تھا۔ پٹیل نے کہا کہ انہوں نے صرف یہ رقم کیرتی دن گڑھوی کے حوالے کی تھی۔ ان پر نوٹ نہیں برسائے اور نہ نوٹ ہوا میں اچھالے۔ یہ رقم عوام نے سماجی مقاصد جیسے تحفظ گاؤ اور بیمار گایوں کے علاج کیلئے استعمال کرنے کا تیقن دیا تھا۔ تقریباً 30 تا 40 ہزار روپئے تہوار کیلئے جمع کئے گئے تھے۔ بی جے پی کے ضلع صدر ستیش پٹیل کو ایک بکٹ سے لوک گلوکار کیرتی دن گڑھوی پر برساتے ہوئے ویڈیو کلپ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں 27 ستمبر کو بی جے پی رکن پارلیمنٹ جونا گڑھ راجیش چوڈاسماں نے بھی نوٹ رقص کرنے والے لوگوں پر برسائے تھے جب اس کی دھمکیاں سوشیل میڈیا پر آ گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ صرف رواج کی پابندی کررہے تھے۔