بی جے پی قائد آنند ریڈی ابتدائی رکنیت سے مستعفی

نظام آباد :10؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی جے پی کے سرگرم قائد نظام آباد ( رورل ) اسمبلی حلقہ کے انچارج آنند ریڈی بی جے پی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہوئے اپنا استعفیٰ ضلع صدر پلے گنگاریڈی کو روانہ کردیا ۔ واضح رہے کہ آنند ریڈی نظام آباد رورل حلقہ اسمبلی سے 2014-2018 میں مقابلہ کیا تھا ۔ آنند ریڈی سابق رکن پارلیمان کیش پلی گنگاریڈی کے فرزند ہے اور یہ بی جے پی میں رہتے ہوئے دو مرتبہ اسمبلی کیلئے مقابلہ کیا تھا اچانک بی جے پی سے مستعفی ہوتے ہوئے تمام افراد حیرت میں ڈال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسی بھی جماعت کی اکثریت حاصل ہونا نا ممکن نظر آرہے ۔