بی جے پی صدر و وزرا کی آر ایس ایس قائدین سے ملاقات

نئی دہلی 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت کے چار سال کی تکمیل پر بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے چھ مرکزی وزرا کے ساتھ آج آر ایس ایس کے اعلی قائدین سے ملاقات کی تاکہ حکومت کے پروگرامس اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ سنگھ اور اس کی حلیفوں کے ساتھ رابطہ اجلاس کا آج صبح انعقاد عمل میں آیا اور اس کی صدارت آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سکریٹری کرشنا گوپال نے کی ۔ بی جے پی کی جانب سے امیت شاہ ‘ پارٹی نائب صدر ونئے سہسرا بدھے ‘ جنرل سکریٹری رام مادھو اور سکریٹری رام لال نے اجلاس میں شرکت کی ۔ چھ مرکزی وزرا بھی اس اجلاس میںشریک رہے ۔