بی جے پی صدر امیت شاہ کا دوگھنٹے کا بھوپال دورہ

بھوپال، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیتشاہ کل مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا دورہ کریں گے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق وہ یہاں مقامی بھیل دسہرہ میدان میں منعقد پارٹی کی ریاستی سطح کے توسیعی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ مسٹر شاہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے بھوپال آئیں گے اور تقریباً دو گھنٹے بھوپال میں رہنے کے بعد بنگلورکیلئے روانہ ہو جائیں گے ۔مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسٹر شاہ کی یہ میٹنگ بے حد اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔ مسٹر شاہ کل پارٹی کے مختلف حصوں سے منسلک تقریبا چار ہزار چنے ہوئے نمائندوں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیں گے ۔ اپنے صدر کی آمد سے قبل پارٹی نے ان کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔