بی جے پی سے الگ ہونے کے بعد اب بی جے پی کے رکن پارلیمان کانگریس کی ٹکٹ پر پٹنہ صاحب سے اپنی قسمت آزمائیں گے

اداکار سے سیاست دان بنے بی جے پی کے رکن پارلیمان شتھروگن سنھا نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے اب وہ کانگریس کی ٹکٹ پر پٹنہ صاحب سے اپنی قسمت آزمائیں گے ، انہوں نے 29مارچ کو کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی ، آج انہوں نے دہلی کے کانگریس صدر آفس آکر ملاقات کی اور اس بات کا علانیہ طور پر اظہار کیا ۔ یہ اب مرکزی وزیر روی شنکر کو ٹکر دئینگے ۔اور روی شنکر پرساد اور شتھروگھن سنھا بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل جلد ہی کرئیں گے ۔
اس موقع پر کے سی ونو گوپال اور قومی ترجمان رندیپ سرجے والا اور دیگر کارکنان موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت کی بقا کے لئے لڑنا ہے ،اور کانگریس اور گاندھی خاندان کا پورے ہندوستان والے پر ایک بڑا احسان ہے کہ انہوں نے ملک کی آزادی میں بھی ساتھ دیا اور اس ملک کے ترقی کے لئے بہت کچھ قربانیاں دی ۔
واضح رہے کہ ایس سینا مودی سرکار سے ان کے جھوٹے وعدوں کے بنا پر مسلسل تنقید کر رہے تھے اور مسلسل مودی اور بی جے پی سرکار کو تنقید کا نشانے بناتے تھے اور آپوزیشن کے اکثر جلسوں میں مودی سرکار کے خلا ف ان کے ساتھ شانہ بشانہ دکھائی دیتے تھے ۔ اور یہ بی جے پی کے ٹکٹ پر مسلسل دو بار پٹنہ صاحب سے جیت چکے ہیں اور اب کانگریس کی ٹکٹ پر اسی حلقہ سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔
(سیاست نیوز)