بی جے پی سیکولر پارٹی ہونے کا دعوی

کلواکرتی ۔ 26 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی مارکٹ یارڈ میں آج بی جے پی کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا جہاں بی جے پی کی تائید کیلئے جناسینا پارٹی کے قائد پون کلیان پہنچے اور عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سیکولر جماعت ہے جبکہ کانگریس فرقہ پرست جماعت ہے جس نے کئی سکھوں کا قتل عام کیا اور کہا کہ ملک کی ترقی صرف اور صرف مودی سے ہی ممکن ہے مودی کو وزیراعظم بناکر ملک کو ترقی میں آگے بڑھائیں ۔ تلنگانہ صرف دو MP سے حاصل نہیں ہوا بلکہ ہزاروں نوجوانوں کی موت سے حاصل ہوا ہے ۔ کے سی آر صرف اور صرف چیف منسٹر بننے کیلئے یہ سب تماشے کررہے ہیں ۔ انہوں نے نعرہ دیا کہ کانگریس ہٹاو دیش بچاو اس موقع پر کلواکرتی بی جے پی امیدوار ٹی آچاری ، محبوب نگر ایم پی امیدوار پکنا گوڑ و دیگر موجود تھے جبکہ عوام دھوپ کی شدت کے سبب معمولی مقدار میں تھے جہاں پر عوام پانی کی پیاس سے پریشان ہوتے دیکھا گیا ۔