کانپور۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا کہ دہلی میں سودے بازی کے بغیر بی جے پی حکومت تشکیل نہیں دے سکتی۔ حکومت سازی کے لئے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی تازہ کوششوں کے درمیان کانگریس نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ اگر بی جے پی نے دہلی میں حکومت بنائی تو یہ سودے بازی کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ واحد بڑی پارٹی کا موقف کسی بھی پارٹی کو حاصل نہیں ہے۔ گورنر کو اپنے دستوری فرائض انجام دینے ہوں گے۔