کریم نگر۔ 27 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستان کو امریکہ اور اس جیسے ترقی یافتہ سرمایہ دار ممالک کے ہاں گروی رکھ دینے کی سو فکر میں بی جے پی حکومت مصروف ہوچکی ہے۔ بدم ایلاریڈی بھون میں سی راجیم کی صدارت میں سی پی آئی اجلاس میں سی پی آئی ضلع سیکریٹری مادنا نارائنا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر یہاں رسم پرچم کشائی انجام دینے کے دوران مادنا ریڈی سی پی آئی قائد نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت ملک بھر میں ہندوتوا کو پھیلانے اور زعفرانی رنگ میں رنگنے کے لئے پوری کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی حکومت کی اس کوتاہ ذہنیت کی وجہ سے سارے ملک میں ایک بے چینی کی کیفیت ہے اور قومی یکجہتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں دراڑیں پیدا ہورہی ہیں۔ وزیراعظم مودی اندرون اور بیرون ملک سرمایہ داروں، سرمایہ کاروں کی خوشامد میں مصروف ہیں۔ وہ غریبوں کے تعلق سے کھلواڑ کرتے ہوئے غریبوں کی زندگیوں سے مذاق کررہے ہیں جبکہ سرمایہ دار ملک امریکہ کے سربراہ کو یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی اور ان کی آو بھگت کی جارہی ہے۔ یہ ملک کے ساتھ ایک شرمناک حرکت ہے۔ انہوں نے جاریہ ماہ کی 29، 30 اور 31 کو شہر میں منعقد کئے جانے والی ضلعی مہا سبھا تقاریب کو کامیاب بنانے پارٹی ارکان اور حامیوں سے پرزور اپیل کی۔ سی پی آئی پارٹی اجلاس میں سی پی آ:ی ضلع جوائنٹ سیکریٹری کومٹ ریڈی رام گوپال ریڈی، رکن عاملہ کونا شوبھا رانی، مستقر سیکریٹری پی پی راجہ کوئل رکن این راجو، کے چندریا، سنتوش چاری، کتھا ریڈی اور دیگر شریک تھے۔