بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن ریسلنگ فیڈریشن کے صدر منتخب

نئی دہلی12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)برج بھوشن شرن سنگھ کو آج صدر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی حیثیت سے دوبارہ بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا ۔ ان کی معیاد 4 سال کی ہوگی۔ فیڈریشن کے تمام دیگر ارکان عاملہ کمیٹی کا بھی بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آرہا ہے ۔ فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا کہ ریٹائرڈ جج الہ آباد ہائی کورٹ جسٹس ایس آر سنگھ کی نگرانی میں انتخابات منعقد ہوئے ۔ برج بھوشن جو اتر پردیش میں حلقہ گونڈہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہے ‘بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس عہدہ کیلئے کسی بھی امیدوار نے نامزدگی داخل نہیں کی تھی۔

آج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین پہلاٹسٹ
نارتھ ساونڈ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین تین ٹسٹ میچس کی سیریز کا پہلا میچ کل سرویون رچرڈ اسٹیڈیم واقع انٹیگوا میں شروع ہورہا ہے۔ دونوں ٹیمیں بہتر مظاہرے کیلئے تیار ہے ۔