بنگلورو ۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) بیدر جنوبی کے بی جے پی رکن اسمبلی اور تاجر اشوک کھینی آج برسراقتدار کانگریس میں شامل ہوگئے جبکہ اُن کی پارٹی میں داخلی طورپر اُن کی مخالفت کی جارہی تھی ۔ کھینی نندی انفراسٹرکچرس کاریڈور انٹرپرائیز لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر ہیں۔