مظفرنگر ۔ 22 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم آج یہاں ایک عدالت کے روبرو حاضر نہیں ہوئے اور 2009 میں امتناعی احکام کی خلاف ورزی اور راستہ روکنے کے کیس کے سلسلے میں شخصی حاضری سے استثنیٰ چاہا ۔ استغاثہ کے مطابق عدالت نے سماعت کو 4 مارچ 2015 ء تک ملتوی کردیا ۔پولیس نے 17 فبروری 2009 ء کو یہاں سیول لائینس علاقہ میں امتناعی احکام توڑنے اور راستہ روکنے کی پاداش میں پانچ اشخاص بشمول سوم کیخلاف فرد جرم عائد کیا تھا۔