بی جے پی رکنیت سازی مہم : 7 ریاستوں پر توجہ

نئی دہلی 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں اپنی جڑیں مستحکم کرنے بی جے پی اپنی رکنیت سازی مہم میں سات ریاستوں اور شمال مشرق کے علاقہ پر توجہ دے رہی ہے جہاں اس کی موجودگی بہت ہی کم ہے ۔ پارٹی نے اوڈیشہ ‘ مغربی بنگال ‘ کیرالا ‘ ٹاملناڈو ‘ آندھرا پردیش ‘ تلنگانہ اور آسام میں ہر اسمبلی حلقہ میں رکنیت سازی پر توجہ دینے ایک سینئر لیڈر کو ذمہ داری سونپی ہے ۔ پارٹی چاہتی ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ رکنیت حاصل کی جائے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جن ریاستوں میں پارٹی کو طاقتور موقف حاصل ہے وہاں لوک سبھا حلقہ کیلئے ایک سینئر لیڈر کو نامزد کیا گیا ہے تاکہ وہ رکنیت سازی مہم کو آگے بڑھاسکے ۔