کولکاتا، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مغربی بنگال نے آج بی جے پی کی مجوزہ رتھ یاترا کیلئے اجازت دینے سے انکار کردیا اور انٹلی جنس رپورٹس کا حوالہ دیا کہ زعفرانی پارٹی جن علاقوں میں یاترا نکالنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے وہاں ممکنہ فرقہ وارانہ تشدد کا اندیشہ ہے۔ اسٹیٹ بی جے پی کے سربراہ دلیپ گھوش کو موسومہ مکتوب میں ریاستی حکومت نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے مجوزہ یاترا نکالنے کی اجازت دینا مناسب نہیں ہے۔