ممبئی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج بی جے پی کو چیلنج کیاکہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے وعدے کو ’جملہ‘ کہہ کر بتائے اور دعویٰ کیاکہ ایسی صورت میں وہ 280 لوک سبھا نشستوں سے دوبارہ 2 تک گھٹ جائے گی۔ بی جے پی پر مزید تنقید کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر کے لئے جمع کی گئی اینٹیں درحقیقت مندر کے لئے نہیں بلکہ اقتدار تک پہونچنے کے لئے قدم رہے۔ ٹھاکرے نے یہاں سے قریب ضلع رائے گڑھ کے مہاڈ میں سینا ورکرس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں سیاست اور موجودہ ماحول روبہ زوال ہے۔