بی جے پی راجیہ سبھا فہرست میں وینکیانائيڈو، نقوی کا نام بھی شامل

نئی دہلی ۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کیلئے /11 جون کو منعقد ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے 12 امیدواروں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں مرکزی وزراء ایم وینکیا نائیڈو ، بریندر سنگھ ، نرملا سیتارامن ، پیوش گوئل اور مختار عباس نقوی کا نام بھی شامل ہیں ۔ پارٹی نے ایوان بالا میں دو سال میں ایک مرتبہ ہونے والے انتخابات کیلئے جن دیگر امیدواروں کو نامزد کیا ہے ان میں اوم پرکاش ماتھر اور پرشوتم روپولا بھی شامل ہیں ۔