بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت

8.80 ارکان کے ساتھ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو پیچھے چھوڑدیا
نئی دہلی ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے جس کی رکنیت سازی گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 8.80 کروڑ تک پہونچ گئی ۔ اب تک چین کی کمیونسٹ پارٹی کو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تصور کیا جاتا تھا جس کے ارکان کی تعداد تقریباً 8.60 کروڑ ہے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آج 8.80 کروڑ کا نشانہ پورا کیا گیا ۔ توقع ہے کہ جاریہ ماہ کے ختم تک رکنیت سازی 10 کروڑ کو عبور کرلے گی ۔ پارٹی صدر امیت شاہ /3 اور /4 اپریل کو بنگلور میں منعقد ہونے والے عاملہ اجلاس میں قطعی اعداد کا اعلان کریں گے ۔