نئی دہلی ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : عام آدمی پارٹی کارکنوں نے آج یہاں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور یہ الزام عائد کیا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران اچھے دن کے وعدے کی تکمیل کی بجائے ملک کو خستہ حالت میں ڈھکیل دیا جارہا ہے ۔ پارٹی کے دہلی کنوینر دلیپ پانڈے کی زیر قیادت کارکنوں کی کثیر تعداد نے جنترمنتر پر مظاہرہ کیا اور بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اپنے کارکنوں کو خوش کرنے میں مصروف ہے ۔ مسٹر دلیپ پانڈے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی متھرا کی ریالی میں اپنے حامیوں سے یہ پوچھنے کی جرات نہیں کرسکے اچھے دن آئے ہیں یا نہیں ۔ کیوں کہ وہ جانتے ہے کہ اچھے دن نہیں آسکتے ۔