نئی دہلی ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ) کے جنرلس کریٹری سیتا رام یچوری نے منگل کو بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائدک یا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک کی سیکورٹی اور معیشت ابتر ہوگئی ہے ۔ یچوری نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں 2014ء سے حکومت کی ناکامیوں کی طویل فہرست بیان کی اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس کے ذمہد اری سے نہیں بچے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ روزگار اور فلاحی اسکیمات پر مصارف میں تک کمی ہوئی ہے ۔ کسی کسی کو بھی ک وئی فائدہ نہیں پنچ سکا۔ صرف ( حکومت کے قریبی) سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی مدد کی گئی ۔ 2014ء سے تاحال 5.5 لاکھ افراد روپئے کے قرضہ معاف کردیئے گئے ‘‘ ۔ یچوری نے مزید کہا کہ ’’ ناکامیوں کا ایک انبار ہے جس سے مودی بچ کر فرار نہیں ہوسکتے ۔ حکومت نے معیشت کو زمیند وز کردیا ۔ جموں و کشمیر میں 2014 سے دہشت گرد حملوں میں 176فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان کیطرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے ‘‘ ۔